شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش دیگ میں ڈال کر چولہے پر ابال دی

مقتولہ 6 بچوں کی ماں تھی قاتل شوہر قتل کے بعد 3 بچوں کے ساتھ فرار ہے۔

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک خاتون کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر دیگچی میں زندہ جلا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 4 میں واقع اسکول کے کچن سے خاتون کی لاش ملی ہے، لاش کچن میں دیگچی میں پڑی ہوئی تھی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے جسم پر زخموں کے نشانات سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ خاتون کو جلانے سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تو بعدازاں دیگچی میں ڈال کر زندہ جلا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد میں نامعلوم شخص کی پیزا بوائے سے جنسی زیادتی

سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیاں ، 6 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ریسکیو حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت 35 سالہ نرگس کے نام سے ہوئی۔ لاش ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے بعد یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ مقتولہ کا تعلق اسکول میں رہائش پذیر افغان خاندان سے ہے ، تاہم اس کا شوہر سید عاشق حسین اور تین بچے اس واقعے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق مقتولہ کا شوہر عاشق حسین خاتون کو غیراخلاقی کام کرنے پر مجبور کرتا تھا تاہم مقتولہ اس کے لے راضی نہیں تھی ۔ اس دوران شوہر نےمشتعل ہو کر اسے قتل کردیا اور سفاک قاتل نے لاش کو دیگچی میں ڈال کر پکا ڈالا۔

پولیس ابھی تک ملزم سید عاشق حسین کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، تاہم چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ او اعوان نے قتل کی لرزہ خیز واردات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خاتون کو دیگ میں فٹ کرنا مشکل تھا اس لیے سفاک قاتل نے خاتون کی ایک ٹانگ بھی کاٹ دی تھی ، پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو لاش بری طرح مسخ ہوچکی تھی۔

ایس ایچ او کے مطابق مقتولہ 6 بچوں کی ماں تھی جبکہ ملزم واردات کے بعد اپنے تین بچوں سمیت موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ایس ایچ او کے مطابق مقتولہ نرگس کی بڑی بیٹی جس کی عمر تقریباً 16 سال ہے، نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا تھا جب وہ اپنے چچا کے گھر گئی ہوئی تھی۔

مقتولہ کی بیٹی نے بتایا کہ اس کا باپ ، ماں کو غیراخلاقی سرگرمیوں کے لیے مجبور کرتا تھا جس سے وہ انکاری تھی۔

متعلقہ تحاریر