نادیہ جمیل لاہور میں کمسن گھریلو ملازم کے قتل پر پھٹ پڑیں
ہمارے ہاں آنکھیں موند لینے کی بیماری ہمارے بچوں کی جان لیے جارہی ہے، میں التجا کرتی ہوں کہ اپنی آواز اٹھائیے، ادکارہ کی اپیل

اداکارہ نادیہ جمیل لاہورمیں مالکان کی جانب سے کمسن گھریلو ملازم کے قتل اور اس کے بھائی کو زخمی کرنے پر پھٹ پڑیں۔
اداکارہ نے ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ نادیہ جمیل کس عمر میں پہلی مرتبہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بنیں؟
اداکارہ نادیہ جمیل کینسر سے صحتیابی کے بعد کیا کرنے جارہی ہیں؟
اداکارہ نادیہ جمیل نےا س حوالے سے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 11 سالہ محمد کامران اور اس کا6سالہ چھوٹا بھائی ڈیفنس فیز 3 لاہور کے ایک گھر میں ملازم تھے، انہوں فریج سے کھانا”چوری“کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے واضح کیا کہ بچوں کا فریج سے کھانا لینا چوری نہیں ہوتی لیکن پولیس نے رپورٹ میں یہی لکھا ہے۔
نادیہ جمیل نے مزید بتایا کہ گھر کے سربراہ کے بیٹے نے اس جرم میں بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور 11سالہ کامران کو جان سے ماردیا جبکہ اس کا 6 سالہ چھوٹا بھائی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
11 yr old Mohammad Kamran beaten/tortured 2 death by employer in Defence Phase 3. His 6 yr brother in hospital. Their crime?Taking food from fridge.I can hear their screams.When will this stop.Stop murderers freedom w blood money#banchildlabour #justice4kamran #punishchildmurder pic.twitter.com/QXu45H6F42
— Nadia Jamil (@NJLahori) July 12, 2022
ان کاکہنا تھا کہ براہ مہربانی آپس میں لڑنا چھوڑ دیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اقتدار میں شریف فیملی ہے، بھٹو فیملی ہے،زرداری فیملی ہے یا عمران خان فیملی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آج تک کسی بھی”لیڈر “کے دور میں ہمارے بچوں کو تحفظ ملا ہے؟کیا کسی بھی دور میں آپ نے دیکھا ہے کہ بچے سڑک پر بھیک نہیں مانگ رہے؟کہ بچے گھروں میں تشدد کا نشانہ نہیں بن رہے؟آپ نے ایسا کس دور میں دیکھا ہے؟ میں نے تو ایسا فوجی حکومت میں بھی نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں آنکھیں موند لینے کی بیماری ہمارے بچوں کی جان لیے جارہی ہے، میں آپ سے التجا کرتی ہوں کہ اپنی آواز اٹھائیے، ہمارے بچوں کے تحفظ کیلیے اپنی آواز اٹھائیں اور دیکھیے کہ یہ لوگ بھی عظمیٰ کے قاتلوں کی طرح خون بہا کے ذریعے رہا نہ ہوجائیں،انہیں مثال بنائیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ ڈیفنس کی فیملی ہے اور یہ خون بہادے سکتی ہے،خداکیلیے انہیں مثال بنائیں۔









