منی لانڈرنگ کیس : وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز اشتہاری قرار
لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت کی آئندہ سماعت میں وزیراعظم شہباز شریف کو پیش ہونے کی ہدایت، ملزم ملک مقصود کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کی تفصیل بھی طلب
لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی جبکہ ملزم ملک مقصود کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کی تفصیل بھی مانگ لی۔
یہ بھی پڑھیے
منی لانڈرنگ کیس ، بینکنگ کورٹ سے مونس الہٰی کی عبوری ضمانت منظور
منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری
سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج اعجاز اعوان نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے شہباز شریف کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی جبکہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔
اسپیشل کورٹ نے عدم پیشی پر ملزم سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دے دیا اور دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔عدالت نے شریک ملزم ملک مقصود کی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی مانگ لی ۔
عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف سماعت تیس جولائی تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔









