اسٹیٹ بینک کے بورڈ کے 8 نان ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ کے 8 نان ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
صدر نے یہ تقرریاں آئین کے آرٹیکل 48 (1) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 کے سیکشن 11 اے کے تحت کیں۔
یہ بھی پڑھیے
پی اے سی نے آٹو مینوفیکچرز کے لیے نئی آٹو پالیسی متعارف کروا دی
ایف پی سی سی آئی کی سیاسی جماعتوں سے چارٹر آف اکانومی پر اکٹھے ہونے کی اپیل
وفاقی حکومت نے صدر کی منظوری کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ کے 8 نان ایگزیکیٹو ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ان ارکان تعیناتی کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔
نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹرز کے عہدوں پر تعینات ہونے والوں میں ڈاکٹر علی چیمہ، ڈاکٹر اکبر زیدی ، ندیم حسین ، فواد انور، طارق پاشا ، ظہیر فخر الدین ابراہیم ، نجف یاور اور محفوظ علی خان شامل ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق تمام ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی تعیناتی پانچ سال کی مدت کیلئے فوری طور پر کی گئی ہے۔









