عامر لیاقت کی مبینہ بیوہ کا سابقہ اہلیہ پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام

پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے اور ہوگا،سب سچ سچ سامنے آئے گا،کچھ تو ہے ، بی بی پوسٹ مارٹم میں تاخیر کروائی جارہی ہیں اور اب ہمیں دھمکیاں دلوا رہی ہیں  کہ اگر اس پیشی پر آئی تو جان سے جاؤ گی، دانیہ ملک کی طویل انسٹاگرام اسٹوری

معروف میزبان اور سیاستدان مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کے بعد پوسٹمارٹم کے مسئلے پر اٹھنے والا تنازع ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔مرحوم کی سابقہ اہلیہ اور ان کے بچوں کی ماں بشریٰ اقبال اور مبینہ بیوہ دانیہ ملک قانونی محاذ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی آمنے سامنے آگئی ہیں۔

بشریٰ اقبال نے گزشتہ دنوں  دانیہ ملک کا نام لیے بغیر انہیں تنقید  کانشانہ بنایا تھا جس پر دانیہ ملک کھل کر سامنے آگئیں اور لگی لپٹی بغیر بشریٰ اقبال کو کھری کھری سناتے ہوئے انہیں لالچی عورت اور عامر لیاقت کی موت کی زیادہ ذمے دار قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

حرا مانی پسند کی شادی اور کم عمری کی شادی کا فرق نہیں جانتیں؟

اداکارہ نیمل خاور کا ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کا عندیہ

دانیہ ملک نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے اور ہوگا،انشااللہ،انشااللہ لازمی ہوگا، سب سچ سچ سامنے آئے گا۔ جب پوسٹ مارٹم کی بات آئی تو یہ بشریٰ بی بی اور دعا بی بی دونوں میڈیا کی سپورٹ مانگنے سامنے آگئیں،ویسے جب عامر فوت ہوئے تب تو بشریٰ بی بی  میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتی تھیں اب تو بیٹی کو بھی لے آئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مطلب کچھ تو ہے ، بی بی پوسٹ مارٹم میں تاخیر کروائی جارہی ہیں اور اب ہمیں دھمکیاں دلوا رہی ہیں  کہ اگر اس پیشی پر آئی تو جان سے جاؤ گی۔دانیہ ملک نے  بشریٰ اقبال کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ  بڑی چالاک عورت ہے ، اب خود بےچاری بننے کی کوشش میں میڈیا سے تعاون مانگ رہی ہے۔

انہوں نے بشریٰ اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بی بی جب نکاح ہوا تھا آپ جناب ساتھ تھیں؟ اس کا موبائل ہڑپ کر اب آپ  جھوٹی افواہیں پھیلا رہی ہیں ، جاتے جاتے وہ معاف کرکے گئے تھے اور میرے پا س تو ثبوت ہیں کہ بچوں کے نام پر آپ بی بی نے انہیں کتنا لوٹا ہے، بڑی آپ کو ان کی عزت کی ٹینشن ہے، جب ان کی وڈیو لیک ہوئی تب آپ نے کوئی ایکشن کیون نہیں لیا، اب ہوش آرہا ہے،دولت نے اندھا جو کیا ہوا ہے لالچی عورت!

دانیہ ملک نے مزید لکھا کہ مجھے صرف پوسٹ مارٹم چاہیے، میں صر ف پوسٹ مارٹم کروانا چاہتی ہوں اور مجھے حق ہے، بشریٰ بی بی باقی کارروائی تو میں بعد میں کروں گی ۔ عامر لیاقت کی مبینہ بیوہ نے ان کی موت کا ذمے دار بھی سابقہ اہلیہ کو قرار دیدیا۔بولیں اس کی موت کی ذمے دار زیادہ تو آپ خود ہیں ،اس کو بچوں سے جدا کیوں کیا؟ طلاق آپ کو ہوئی تھی تو آپ اپنے بچوں کو اٹیچ کرتیں  تو عامر کے ساتھ یہ نوبت نہ آتی۔انہوں نے کہا کہ دوسروں پر تمہت لگانے سے پہلے اپنے اندر جھانک لو بی بی۔

متعلقہ تحاریر