حکومت نے ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے نئی مشکلات کھڑی کردیں
وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے چیف کوآڈینٹر مزرا عبدالرحمان کا کہنا ہے مہنگائی کی آگ میں تیل کا کام، حکومت کی صنعت اور ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے گیس اور بجلی کے ریٹ بڑھا دیئے۔

حکومت نے ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے نئی مشکلات کھڑی کردیں. وفاقی حکومت نے برآمدی اور صنعتی شعبے کے لیے گیس کے ریٹ 65 سے 82 فیصد تک بڑھا دیئے ہیں اور برآمدی شعبے کی گیس کا ریٹ 530 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھا دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے کی گیس کا ریٹ 700 فی یونٹ بڑھا دیا گیا۔ برآمدی و صنعتی شعبہ جات کے لیے گیس کے ریٹ مجموعی طور پر 65 سے 82 فیصد مہنگے ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیٹ بینک کے خلاف منظم سازش رچائی جارہی ہے، ترجمان مرکزی بینک
شہباز حکومت نے پی ٹی آئی دورکے عوامی فلاحی منصوبے اپنانا شروع کردیئے
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے نئے فیصلے کے مطابق برآمدی شعبے کی گیس 820 سے بڑھا کر 1350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے۔
صنعتی شعبے کی گیس 850 سے بڑھ کر 1550 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی۔
صنعت کاروں اور وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے چیف کوآڈینٹر مزرا عبدالرحمان کے مطابق حکومت کا فیصلہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو متاثر کرے گا اور اس کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلے کرنا مزید مشکل ہوجائے گا۔









