حکومت پنجاب کا ایک اور کارنامہ، جدید مشینری اور گاڑیاں ریسکیو 1122 کے حوالے

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے ۔پنجاب میں ریسکیو 1122 نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔

پنجاب کی اتحادی حکومت کا ایک اور کارنامہ ، ریسکیو 1122 کو جدید ترین مشینری ، جدید گاڑیاں اور آلات فراہم کردیے گئے۔

وزیراعلیٰ آفس میں 17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری ڈی جی ریسکیو 1122 کے حوالے کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

پاور لومز مزدورں کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ ، مالکان کے خلاف شدید نعرے بازی

شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ: ہائی کورٹ کا سیشن جج کو نظرثانی درخواست پر فیصلے کا حکم

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پی ڈی ایم اے کی طرف سے جدید گاڑیاں، آلات اور مشینری ریسکیو 1122 کے حوالے کیں ، وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے گاڑیوں کے کاغذات اور چابیاں ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے حوالے کیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب میں کسی جگہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کو جدید گاڑیوں، آلات اور مشینری سے لیس کیا ہے۔ آج ریسکیو1122 نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔پنجاب میں ریسکیو 1122 نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ میرے سابقہ دور میں لگایا گیا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے۔ سیلاب، زلزلے یا کسی اور ناگہانی صورتحال میں ریسکیو 1122کا عملہ سب سے پہلے پہنچتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9واٹر ریسکیو یونٹ، 2سکائی لفٹ وہیکلز، 6ارتھ کوئیک اینڈ ڈیزاسٹر سرچ ریسکیو وین، 36ہائیڈرالک کومبی ٹول، 36سیلیف کنٹینڈ بریتھنگ اپراٹس،36 ہائیڈرالک کنکریٹ چین سا، 6لائف لوکیٹر، 6پنمیٹنک لفٹنگ بیگ، 6چپنگ ہیمر، 6اکاسٹک لسننگ ڈیوائس،6 فائر آپٹیک کیمرہ ود کمیونیکیشن ڈیوائس ریسکیو 1122 کے حوالے کی گئیں

چیف سیکرٹری کامران افضل، انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

خیال رہے کہ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کو جدید ترین گاڑیوں، آلات اور مشینری کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی.

متعلقہ تحاریر