کراچی میں بلدیاتی انتخابات دوسری مرتبہ ملتوی کردیئے گئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محکمہ موسمیات اور دیگر اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں کراچی ڈویژن میں دوسری مرتبہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔ انتخابات کا انعقاد 28 اگست کو کیا جانا تھا۔

تفصیلات کے مطابق متعلقہ اداروں کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردی دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر کالے بادل چھا گئے

وزیراعلیٰ سندھ کی اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دیگر عالمی اداروں سے مدد کی اپیل

کراچی میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات دوسری مرتبہ ملتوی کردیئے گئے ، بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو کراچی میں ہونے طے پائے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں جاری حالیہ بارشوں کی صورتحال کے پیش نظر کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے ہیں۔

آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا تھا جس میں متعلقہ اداروں سے رپورٹس مانگی گئی تھیں ، رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ سے پیوستہ

واضح رہے کہ گذشتہ روز سندھ کے صوبائی الیکشن کمیشن حکام نے کہا تھا کہ 24 اگست تک جائزہ رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوائی جائے گی جس کے بعد انتخابات کا  فیصلہ کیا جائے گا۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے حکام نےکہا تھا کہ موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات رابطے میں ہیں جبکہ اس وقت حیدر آباد میں متعدد جگہوں پر بارش پانی جمع ہے۔

حکام نے بتایا تھا کہ مٹیاری، دادو، بدین، ٹھٹہ اور سجاول کی ساحلی پٹی بھی بارش سے متاثر ہے۔ زیرآب مقامات پر پولنگ اسٹینشنز کی صورتحال بھی موافق نہیں ہے ۔

ڈپٹی کمشنر حیدر آباد نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر خط کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ شہر میں 28 اگست کو انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنر حیدر آباد نے کہا تھا کہ حیدرآباد میں رین ایمرجنسی نافذ ہے، ایسی صورتحال ہے کہ پولنگ اسٹیشنز تک رسائی ممکن نہیں، اس لیے انتخابات مزید 4ہفتوں کیلئے ملتوی کئے جائیں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے  بھی بارش  کا امکان ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی موسم پر نظر ہے ۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 20 جولائی کو سندھ کے بلدیاتی انتخابات شدید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث ملتوی کردئیے تھے، جو کہ 24 جولائی کو شیڈول تھے۔

متعلقہ تحاریر