عمران خان کی تقریر سے قبل ملک بھر میں بند ہونے والی یوٹیوب سروسز بحال کردی گئی
پی ٹی آئی کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے کہا کہ حکومت نے ایک بار پھر یوٹیوب کو بلاک کر دیا تاکہ آئی ٹی سیکٹر کو دباؤ میں لیا جاسکے۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پشاور جلسے میں تقریر سے ویڈیو اسٹریمنگ کی سروس یوٹیوب بند کردی گئی ، انٹرنیٹ مانیٹرنگ گروپ نیٹ بلاکس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یوٹیوب سروس میں خلل پڑنے سے پاکستان بھر میں شام کے وقت سروس بند ہو گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب سروس میں خلل اس وقت پڑا جس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرنے والے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹوئٹر نے طویل انتظار کے بعد صارفین کو غلطیاں سدھارنے کا موقع فراہم کردیا
سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ کا 20 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
نیٹ بلاکس کی تصدیق سے قبل ہی سوشل میڈیا صارفین کی بہت بڑی تعداد نے خلل کی اطلاع دی تھی۔
⚠️ Confirmed: Metrics corroborate reports of a new disruption to YouTube in #Pakistan; the incident comes as former PM Imran Khan appears on screen to live stream a speech on the platform, following a pattern observed in August #PeshawarJalsa
📰 Report: https://t.co/mFBehYjlnY pic.twitter.com/4xawM6rTRy
— NetBlocks (@netblocks) September 6, 2022
ایک ٹویٹر پوسٹ میں، پی ٹی آئی رہنما اور انسانی حقوق کی سابق وزیر شیریں مزاری نے کہا: "یوٹیوب کو اس فاشسٹ امپورٹڈ حکومت اور اس کے ہینڈلرز نے اچانک دوبارہ بلاک کر دیا۔ یہ واقعی بیمار ذہنیت۔”
So YouTube blocked again suddenly by this fascist Imported govt and its handlers. Really sick mindsets. IK speech will be heard one way or another you petty frightened political pygmies. Never thought State would use cyber warfare against its own people! Shameful. #EnoughlsEnough
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) September 6, 2022
پی ٹی آئی کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے کہا کہ حکومت نے ایک بار پھر یوٹیوب کو بلاک کر دیا ہے تاکہ لوگوں کو عمران خان کی پشاور جلسہ کی تقریر دیکھنے سے روکا جا سکے۔
ملک بھر میں حکومتی پالیسیوں اور رجیم چینج آپریشن کے خلاف سوشل میڈیا پر لکھنے اور بولنے والے افراد اور ان کی فیملیز کی خواتین اور بچوں کو “eliminate “ کرنےکی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،
اور اغوا کر کے پہلے سےلکھے ہوئے بیانات دلوائےجا رہےہیںمشرف کےمارشل لأ میں بھی یہ حالات نہیں تھے
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) August 11, 2022
انہوں نے لکھا ہے کہ "کتنی شرم کی بات ہے، وہ لوگوں کو عمران خان کی تقریر دیکھنے سے روکنے کے لیے پورے آئی ٹی سیکٹر کو دباؤ میں لے رہے ہیں۔”









