جامی آزاد نے اہلیہ کیساتھ شادی کی 21ویں سالگرہ منائی
خالص محبت اور احترام کے 21 سال،میری زندگی بھر کی ملکہ،میری عقل ،میری دوست جون ناظرہ،آج ہماری شادی کی سالگرہ ہے، جامی آزاد

فلمساز و ہدایت کار جمشید محمود رضا عرف جامی آزاد نے اپنی شادی کی 21ویں سالگرہ پر اپنی اہلیہ کو محبت بھرے انداز میں مبارکباد پیش کی ہے۔
جامی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کو اپنی بانہوں میں بھر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جامی آزاد کی دہرا معیار اپنانے پر سینئر صحافی مبشر زیدی پر تنقید
جامی جنسی زیادتی کے خلاف حمایت نہ ملنے پر انڈسٹری سے ناراض
جامی آزاد نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ سگنل فل ہیں، خالص محبت اور احترام کے 21 سال،میری زندگی بھر کی ملکہ،میری عقل ،میری دوست جون ناظرہ،آج ہماری شادی کی سالگرہ ہے۔
Full signals … 21 years of pure love and respect- my Queen for life! My sanity ❤️ my buddy @JuneNazira today our anniversary ⚡️🍺 pic.twitter.com/BvP8MeaJYg
— jami-azad (@jamiazaad) September 10, 2022
تصویر میں جامی اپنی محبت اور توانائی کو ظاہر کرنے کیلیے تصویر میں مکمل موبائل سگنلز بھی علامتی طور پر دکھائے گئے ہیں۔جبکہ جامی اور ان کی اہلیہ کے سامنے میز پر گلدستہ بھی رکھا ہوا ہے۔









