عمران خان ستمبر کے آخری ہفتے میں احتجاج اور دھرنے کی کال دے سکتے ہیں، ذرائع نیوز 360

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ پنجاب کی  عوام پی ٹی آئی سے ان کے ایجنڈے کی تکمیل کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے جلد الیکشن کی تاریخ نہ دی تو احتجاج کی کال دی جاسکتی ہے تاہم نیوز 360 کے ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں احتجاج اور دھرنے کی کال دے سکتے ہیں۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق ملک کی گرتی ہوئی معاشی صورتحال اور حکومت کی غلط پالیسیز کے سبب عمران خان نے احتجاجی کال دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کی خاطر انہوں نے اپنی پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداروں میں موجود لوگ لاڈلے کو تحفظ دینا چھوڑ دیں، مریم نواز کا سنگین الزام

عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ن لیگ مذہب کارڈ استعمال کرنے لگی

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ پنجاب کی  عوام پی ٹی آئی سے ان کے ایجنڈے کی تکمیل کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلاب اس وقت ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے ، ہمیں جلد انتخابات کی جانب جانا ہوگا ، انتخابات تحریک انصاف نہیں بلکہ ملک کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اداروں کی مضبوطی سے ملک بنتے ہیں ، اگر ادارے مضبوط نہیں ہوں گے تو ملک مضبوط نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا اپنے سیاسی کردار کو کم کرنا اداروں کے اپنے مفاد میں ہے ، پاکستان کے اندر ادارے اپنا سیاسی کردار کم کریں ، پاکستان کی سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی معاملات کو خود لے کر چلیں ، لیکن اس وقت ملک میں اداروں کا ایک بہت بڑا سیاسی کردار ہے ، اس سیاسی کردار کی ضرورت یہ ہونی چاہیے کہ پاکستان کے سیاسی جماعتیں بھی اور ادارے بھی ایک پیج پر ہوں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی مشکل نہیں ہے ، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ جو بات چیت بھی ہو وہ عوام اور میڈیا کے سامنے ہو ، بند کمروں فیصلوں کا وقت گزر گیا ہے اور نہ اب اس کا کوئی فائدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو احتجاج کی فائنل کال دیں گے، کارکنان فائنل کال کا انتظار کریں، انشااللہ ملک انتخابات کی طرف جائے گا، پاکستان تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ تحاریر