جونی ڈیپ کی اپنی خاتون وکیل کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبریں عروج پر
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ آج کل اپنی خاتون وکیل سے دیکھے جارہے ہیں مگر وہ کیملی واسکیز نہیں ہے۔

انتہائی مشہور اور متنازع ہتک عزت کے مقدمے میں کامیابی کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ ہالی ووڈ کے نامور اداکار جونی ڈیپ کی نئی محبت کیملی واسکیز ہوں مگر ایسا نہیں ہے بلکہ وہ آج کل کیس کی دوسری وکیل جوئل رچ کے ساتھ ڈیٹنگ پر دیکھے جارہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 56 سالہ اداکار جونی ڈیپ کے بارے میں خبریں گرم ہیں کہ "وہ برطانیہ میں مقیم "ہتک عزت کیس” کی وکیل جوئل رچ کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔”
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی اداکاروں کا کینیڈا میں ہم ایوارڈ شو کے انعقاد کا بھرپور دفاع
سہیل احمد کی پہلی بھارتی پنجابی فلم کب ریلیز ہوگی؟
پیج سکس کی رپورٹ کے مطابق وہ محبت میں کافی آگے بڑھ گئے ہیں اور اب اپنی وکیل سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ لیکن یہ ہالی ووڈ اداکار کی پسندیدہ اٹارنی کیملی واسکیز نہیں ہے۔
پیچ سکس نے اپنی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا ہے کہ جوئل رچ شادی شدہ ہیں تاہم ان میں علیحدگی ہو چکی ہے مگر ابھی تک باقاعدہ طلاق نہیں ہوئی ہے۔
رپورٹ میں کہا ہے کہ جونی ڈیپ اور وکیل جوئل رچ کی کیمسٹری میں بہت زیادہ فرق ہے ۔ تاہم دونوں کے درمیان معاملہ کافی سنجیدہ دکھائی دے رہا ہے۔”
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوئل رچ ان وکیلوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے 2018 میں برطانیہ کے اخبار کے خلاف پائریٹس آف دی کیریبین اداکار کے مقدمے پر کام کیا تھا ، تاہم وہ اس قانونی ٹیم کا حصہ نہیں تھی جس نے سابق امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں ان کی نمائندگی کی تھی۔
دوسری جانب وکیل کیملی واسکیز نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا ایک بوائے فرینڈ ہے اور وہ اپنے تعلقات میں بہت خوش ہیں۔
کیملی واسکیز کا کہنا تھا کہ "ایک وکیل کے لیے اپنے مؤکل کو ڈیٹ کرنا غیر اخلاقی ہے۔”