ہائی پروفائل کیسز کے دو سینئر نیب پراسیکیوٹرز اپنے عہدوں سے مستعفی

ریاض عالم اور شہباز سہوترا ڈاکٹر عاصم حسین ، شرجیل انعام میمن ، آغا سراج درانی سمیت کئی اہم کیسز پر کام کررہے تھے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی کے دو سینئر پراسیکیوٹرز نے اچانک اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے ، دونوں افسران ہائی پروفائل کیسز پر کام کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض عالم اور شہباز سہوترا دونوں پراسیکیوٹرز نے اپنے استعفے نیب ہیڈ کوارٹر میں جمع کرا دیئے ہیں اور اب تک کی اطلاع کے مطابق ریاض عالم کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس ڈسچارج

دونوں نیب پراسیکیوٹرز سندھ ہائی کورٹ اور نیب عدالتوں میں ہائی پروفائل کیسز میں مصروف عمل تھے۔

ہائی پروفائل کیسز میں ڈاکٹر عاصم حسین، شرجیل میمن، سراج درانی اور کئی اہم شخصیات کے کیسز شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں پراسیکیوٹرز چار سال سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے اور اب انہوں نے استعفیٰ بھی جمع کرا دیا ہے۔

یاد رہے کہ اگست کے اوائل میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی (DPGA) چوہدری خلیق الزماں نے نامساعد کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

چوہدری خلیق الزماں جوکہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے قائد نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر کے خلاف کیسز میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر تھے، انہوں نے اپنا استعفیٰ پراسیکیوشن برانچ کو بھجوا دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر