70 لاکھ اور ایک کروڑروپے تنخواہ لینے والےافسران کچھ نہیں کررہے، رانا تنویر

وفاقی وزیر تعلیم ران تنویر بیوروکریسی پر برس پڑے ۔کہتے ہیں 70،70 لاکھ اور ایک ایک کروڑ روپے تنخواہ لینے والے افسران کچھ نہیں کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں اکیڈمی ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم نے اپنی کم تنخواہ کا شکوہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز گل کیس: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کو بڑا حکم دے دیا

ارکان اسمبلی پارلیمان میں بیٹھ کر مسائل حل کریں ، اسپیکر کو حکم نہیں دے سکتے، عدالت عالیہ

 

انہوں نے کہاکہ کام کام کام  ہی ہونا چاہیے، مجھے نہیں پتہ کہ اساتذہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں لیکن میں وفاقی وزیر ہوں اور میری تنخواہ 2 لاکھ روپے ہے۔انہوں نے کہاکہ پتہ نہیں لوگوں میں کیا تاثر پایا جاتا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ میری تنخواہ 2 لاکھ روپے ہے، شاید میرے وفاقی سیکریٹری کی تنخواہ اس سے زیادہ ہو۔

رانا تنویر نے مزید کہا کہ میرے انڈر نہیں لیکن حکومت میں ایسے لوگ بھی ہیں جو 70،70 لاکھ اور ایک ایک کروڑ روپے تنخواہ لے رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ کچھ کر بھی نہیں رہے لیکن ہم لوگ ایمانداری سے صبح شام کام کرتے ہیں اور کم ازکم میں اپنے ذاتی کام کو ترجیح نہیں دیتا۔

متعلقہ تحاریر