شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک کے نوٹس کو عدالت میں چیلنج کردیا
گذشتہ روز ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو 7 روز میں لال حویلی خالی کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔
سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی خالی کروانے کے حکم کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی جانب سے لال حویلی خالی کرانے کے حکم کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم شہباز شریف نے کس کے کہنے پر پریس کانفرنس منسوخ کی؟
نون لیگی کارکن عمران مانی بٹ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کھلا چیلنج دے دیا
ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے شیخ رشید کی درخواست پر ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
راولپنڈی کی عدالت نے ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک کو مکمل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے اور کسی بھی قسم کے غیرقانونی اقدام سے روکنے کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔
شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرزاق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ لال حویلی کئی دہائیوں سے شیخ رشید کی فیملی کی ملکیت ہے ، حویلی کو خالی کرانے کاحکم سیاسی انتقامی کارروائی کے سوا کچھ نہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ مقدمے کی تاریخ 24 اکتوبر مقرر ہے اس کے باوجود غیرقانونی طور پر لال حویلی کو خالی کرنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو 7 روز میں لال حویلی خالی کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے شیخ رشید کے بھائی کو حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
متروکہ وقف املاک کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نوٹس ملنے کے 7 روز کے اندر لال حویلی خالی کرنا ہوگی۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کشمیری بازار میں ناشتہ کرتے ہوئے pic.twitter.com/KOOQlBc1y9
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 17, 2022