اتحادی حکومت نے کراچی کے عوام پر ایک مرتبہ پھر بجلی گرادی
نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مزید 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
اتحادی حکومت عوام کو راس نہ آئی ، مہنگائی در مینگائی، کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بری خبر ، کراچی کی عوام کے لیے بجلی 12 روپے 68 پیسے مزید مہنگی کردی گئی۔
کے الیکٹرک کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی اور یہ مہنگائی کے مارے عوام کے لیے مزید پریشان کن فیصلہ سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی
گرے لسٹ سے آزادی ملکی معاشی حالات بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگی
نیپرا نے کے الیکٹرک کے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔
کے الیکٹرک نے نیپرا کو 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق پرانی پریکٹس کے مطابق حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہے۔
نیپرا کے اعلامیے کے مطابق ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔









