کراچی:لیاری بغدادی میں گیس لیکج سے اسکول کے متعدد بچے بےہوش
پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تمام بچوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گیس لیکج کی وجہ سے ایک نجی اسکول کے متعدد بچے بے ہوش ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لیاری کے ایک نجی اسکول میں جنریٹر کی گیس لیکج کی وجہ سے کم از کم آٹھ بچے بےہوش ہو گئے جنہیں طور پر سول اسپتال منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
ڈکیتوں اور شہریوں نے قانون اپنے ہاتھ میں لے لیا، سیکورٹی ادارے بنے خاموش تماشائی
کراچی میں قرآن نذر آتش کرنے والی لڑکی گرفتار، توہین مذہب کا مقدمہ درج
متاثرہ بچوں میں سات سالہ دانش، نو سالہ زین، عابدہ ، زین شیر ، گیارہ سالہ ادریس ، آمنہ ، بارہ سالہ فاطمہ اور پندرہ سالہ حنان شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کردیا ہے ، ڈاکٹرز نے ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا پتا لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ گیس کی لیکج کیسے ہوئی۔ ان کا کہنا ہے اسکول انتظامیہ سے رابطے میں ہیں تاہم کوئی خطرے والی بات نہیں ہے۔









