عمران خان امریکی سازش کے بیانے سے پیچھے نہیں ہٹے، سد آنند دھومے
امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل کے صحافی سد آنند دھومے کا کہنا ہے کہ عمران خان نے امریکی سازش کے موقف سے یوٹرن نہیں لیا، انہوں نے پاکستانی اور بین الاقوامی انگریزی اخبارات کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان جرائد نے غلط خبر شائع کی ہے تحریک انصاف کے چیئرمین اپنے سابق امریکی سازشی بیانے پر قائم ہیں

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل کے صحافی سد آنند دھومے کا کہنا ہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکی سازش کے حوالے سے اپنے بیانے سے یوٹرن نہیں لیا ہے ۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وال اسٹریٹ جنرل کے صحافی سد آنند دھومے نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے امریکی سازش سے بیانے سے یوٹرن نہیں لیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی میڈیا نے میراکالم صرف عمران خان کی مخالفت تک محدود رکھا، سدآنند دھومے
دھومے نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف اور پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے مبینہ یوٹرن کے الزامات کو بددیانتی کے طورپر دیکھنے کے لیے آپ کوان کا مداح بننے کی ضرورت نہیں ہے۔
You don’t need to be an Imran Khan fan to see charges of an alleged U-turn by him as dishonest. A plain reading of Khan’s remarks to the FT suggest that he wants to move beyond his claim that the US engineered his ouster, NOT that he no longer believes his previous claims. 1/n pic.twitter.com/ZJc860MrvA
— Sadanand Dhume (@dhume) November 16, 2022
وال اسٹریٹ جنرل کے صحافی کا کہنا تھا کہ انگریزی اخبار فنانشل ٹائمزمیں شائع ہوئے عمران خان کے ریمارکس کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اپنے امریکی سازش کے بیانے سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
سد آنند دھومے نے اپنے ٹوئٹر تھریڈ میں قطر کے بین الاقوامی انگلش نشریاتی ادارے الجزیرہ، پاکستان کے معروف انگریزی روزنامہ ڈان نیوز اور ہفتہ وار جریدے فرائیڈے ٹائمز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ۔
In effect, Khan is saying “let bygones be bygones.” He believes an injustice was committed, but is willing to move beyond it because in his view this is what Pakistan’s national interest demands. 2/n pic.twitter.com/92uTknNWe4
— Sadanand Dhume (@dhume) November 16, 2022
مذکورہ بالا اخبارات کی ہیڈ لائنز میں بتایا جا رہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف امریکی حکومت کی تبدیلی میں امریکی سازش کے بیانے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، دھومے نے کہا کہ عمران خان نے ایسا نہیں کہا ہے ۔
سد آنند دھومے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان آج بھی اپنے امریکی سازش کے بیانے سے پیچھے نہیں ہٹے۔ وہ اپنے انٹرویو میں کہہ رہے ہیں کہ گزری ہوئی بات تو جانے دو اب آگے کی طرف دیکھو ۔
وال اسٹریٹ جنرل کے صحافی کے مطابق عمران خان سمجھتے ہیں کہ ناانصافی ہوئی ہے لیکن وہ اس سے آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ ان کے خیال میں پاکستان کا قومی مفاد یہی تقاضا کرتا ہے۔
اپنے ٹوئٹر تھریڈ میں دھومے نے کہا کہ ذاتی طور پر میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کے خلاف امریکہ کی ایک عظیم سازش کا الزام ہمیشہ سے بکواس تھا۔وہ گزشتہ وزرائے اعظم کی طرح اپنی ملازمت کھو بیٹھے ۔
یہ بھی پڑھیے
فنانشل ٹائمز کا تحریک انصاف اور شریف برادران پر سنگین مالی بے ضابطگیوں کاالزام
سد آنند دھومے نے کہا کہ عمران خان بھی پاکستان کے گزشتہ وزرائے اعظم کی طرح فوج سے ان بن ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکلے لیکن امریکی سازش کے بیانے کا انکار نہیں کر رہے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل سد آنند دھومے نے وال اسٹریٹ جنرل میں شائع اپنے کالم کے حوالے سے بھی ایک ٹوئٹر تھریڈ لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی میڈیا نے میراکالم صرف عمران خان کی مخالفت تک محدود رکھا۔
دھومے نے کہا تھا کہ پاکستانی میڈیا نے میرے کالم کو صرف ان حصوں کو رپورٹ کیا جس میں عمران خان پر تنقیدکی گئی تھی مگر افواج پاکستان کی سیاست میں شرکت پر کی گئی تنقید کو نظر انداز کیا گیا۔
سد آنند دھومے نے کہا کہ پاکستان میڈیا نے میرے مضمون کے صرف اس حصے کو بیان کیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقیدکی گئی مگر فوج والے بات نہیں بتائی گئی ۔
یہ بھی پڑھیے
فنانشل ٹائمز کو عمران خان کا انٹرویو: تحریک انصاف نے ویڈیو جاری کرکے فیک نیوز کا بھانڈا پھوڑ دیا
سد آنند نے جیو نیوز اور جنگ اخبارسے متعلق کہا کہ جیو نیوز کافی حد تک اسی اسکرپٹ کی پیروی کرتا ہے، لیکن کم از کم یہ تسلیم کرتا ہے کہ اس ٹکڑے میں فوج پر بھی تنقید ہوتی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ جیو، جنگ اور دنیا نے بھی اس کا احاطہ کیا ہے لیکن چونکہ میں اردو نہیں پڑھتا میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ کیا انہوں نے فوج پر میری کو بھی اجاگر کیا ہے۔









