طورخم بارڈر پر کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، ٹرک سے اسلحے کی بری کھیپ برآمد، ڈرائیور فرار

چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخوا محمد سلیم کا کہنا ہے برآمد ہونے والے اسلحہ میں 16 عدد خودکار امریکی ساختہ مشین گن اور 15 ہزار سے زائد مختلف اقسام کی کارتوس شامل ہیں۔

طورخم سرحدی گزرگاہ پر کسٹم عملہ کی بڑی کاروائی ، اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، تاہم ڈرائیور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پاک افغان طورخم سرحدی گزرگاہ پد پاکستان کسٹم حکام نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کا امریکی ساختہ اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ اسلحہ اسلحہ افغانستان سے پھل لانے والے ٹرک میں چھپایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

قصور اور گردونواح میں جعلی کھاد مافیا سرگرم، اسسٹنٹ کمشنر کے پے در پے چھاپے

کراچی: ملیر شمسی کالونی میں قتل کی لرزہ خیز واردات، گھر سے گلا کٹی چار لاشیں برآمد

طورخم سرحدی گزرگاہ پر کسٹم عملہ نے کارگو گاڑی نمبر SWAT E 3657 کے خفیہ خانوں سے امریکی ساختہ اسلحہ برآمد کرلیا۔ اسلحہ کو ٹرک سمیت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

اسلحہ کو کسٹم ہاؤس پشاور میں میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخوا محمد سلیم نے کہا کہ افغانستان سے انار سے بھری ٹرک جونہی پاکستان میں داخل ہوگئی تو کسٹم عملہ نے شک کی بنیاد پر انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے گاڑی کی تلاشی لی اور خفیہ خانوں میں چھاپا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

محمد سلیم کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں 16 عدد خودکار امریکی ساختہ مشین گن اور 15 ہزار سے زائد مختلف اقسام کی کارتوس شامل ہیں۔

چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخوا کے مطابق ٹرک اور اسلحہ کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جبکہ ڈرائیور نے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طورخم بازار اور مضافات میں روپوش ہو گیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ، امید ہے کہ جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

محمد سلیم کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے اسلحے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 4 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

چیف کلکٹر کسٹم نے کہا کہ غلام سرحدی گزرگاہ پر بھی گزشتہ ماہ کسٹم عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے 50 ہزار سے زائد کارتوس قبضہ میں لئے تھے۔ اور پکڑی جانے والی اسلحہ امن دشمن عناصر کے لئے اسمگل کیا جارہا تھا۔

چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخوا محمد سلیم کا کہنا تھا کہ ملک میں امن قائم کرنے کےلیے کسٹم عملہ بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ تحاریر