دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی کا دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کو خراج تحسین
کوئی ٹرافی اور یا کوئی عنوان تم سے وہ کچھ نہیں چھین سکتا جو تم اس کھیل اور دنیا بھر میں موجود اس کھیل کے پرستاروں کیلیے کرچکے ہو، ویرات کوہلی کا کرسٹیانو رونالڈو کے نام پیغام
دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو ہمیشہ کیلیے ورلڈکپ سے باہر ہونے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یادرہے کہ اپنا آخری ورلڈکپ کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرپرتگال کوارٹرفائنل میں مراکش کے ہاتھوں 1-0سے شکست کھاکر ورلڈکپ سے باہر ہوگئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیے
مراکش فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ، رونالڈو ہمیشہ کے لیے ورلڈ کپ سے باہر
فلسطینی پرچم فیفا ورلڈکپ میں سب سے زیادہ لہرایا جانے والا جھنڈا بن گیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹ میں کرسٹیانورونالڈو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”کوئی ٹرافی اور یا کوئی عنوان تم سے وہ کچھ نہیں چھین سکتا جو تم اس کھیل اور دنیا بھر میں موجود اس کھیل کے پرستاروں کیلیے کرچکے ہو۔کوئی عنوان اس اثر کی وضاحت نہیں کرسکتا جو تم نے لوگوں پر ڈالا ہے اور جو میں اور دنیا بھر میں بے شمار لوگ تمہیں کھیلتے ہوئے دیکھ کر محسوس کرتے ہیں، یہ خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔
(2/2) A real blessing to a man who plays his heart out every single time and is the epitome of hard work and dedication and a true inspiration for any sportsperson. You are for me the greatest of all time. 🐐👑 @Cristiano
— Virat Kohli (@imVkohli) December 12, 2022
وایرات کوہلی نے مزید لکھاکہ”ایک ایسے شخص کے لیے ایک حقیقی نعمت جو ہر وقت اپنے دل سے کھیلتا ہے اور محنت اور لگن کا مظہر ہے اور کسی بھی کھلاڑی کے لیے حقیقی تحرک کا باعث ہے۔ آپ میرے لیے ہر دورکے عظیم ترین کھلاڑی ہیں“۔
ٹوئٹر صارفین نے دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی کے دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کو خراج تحسین کو خواب سراہا ہے۔ویرات کوہلی کے اس ٹوئٹ کو 3لاکھ سے زائد صارفین نے پسندکیا ہے جبکہ 30 ہزار سے زائد صارفین اسے ری ٹوئٹ کرچکے ہیں۔