عامر ذوالفقار کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا
وفاقی حکومت نے عامر ذوالفقار کی آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
وفاقی حکومت نے عامر ذوالفقار کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔ عامر ذوالفقار کو سابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی جگہ پر تعینات کیا ہے۔
عامر ذوالفقار ان دنوں ڈپٹی ڈی جی اینٹی نارکو ٹکس فورس کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

عامر ذوالفقار اس سے قبل آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، سی پی او پنجاب لاہور کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
آصف زرداری نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ لینے سے انکار کردیا
پی ڈی ایم والوں کو بلدیاتی انتخابات سے فرار نہیں ہونے دیں، جماعت اسلامی
عامر ذوالفقار کا شمار پنجاب پولیس کے انتہائی پروفیشنل، ایماندار اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے۔
عامر ذوالفقار پولیس سروس کے وہ واحد آفیسر ہیں جنھوں نے بطور اے ایس پی ، پولیس کے دونوں بڑے میڈلز، قائد اعظم پولیس میڈل اور پاکستان پولیس میڈل حاصل کررکھے ہیں۔
عامر ذوالفقار کا تعلق لاہور سے ہے، انہوں نے 1991 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی۔
ان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 19ویں کامن سے ہے، انہوں نے ایس ایس پی ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ایس ایس پی ایڈمن سپیشل برانچ پنجاب اورایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔
عامر ذوالفقار نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، آر پی او ملتان، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنزسی پی او پنجاب لاہور اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سی پی او پنجاب لاہورکے عہدوں پر فرائض ادا کئے، عامر ذوالفقار، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور فیڈرل گورنمنٹ میں خدمات انجام دے چکے۔









