پاکستان کے معروف اداکار راشد محمود آن لائن فراڈ کا شکار ہو گئے
لیجنڈری اداکار راشد محمود نے آن لائن ڈرون کیمرے کا آرڈر دیا تھا تاہم انہیں جو آرڈر ڈیلیور ہوا وہ ایک معمولی نوعیت کا پرفیوم تھا۔
آن لائن آرڈر ڈیلیور کرنے والی کمپنی نے چیزوں کے نام پر دھوکہ ڈیلیور کرنا شروع کردیا۔ معروف پاکستانی اداکار نے آن لائن منی ڈرون کیمرے کا آرڈر دیا اور اس کی جگہ معمولی قیمت کا پرفیوم بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف پر لیجنڈ اداکار راشد محمود کے ساتھ نجی کمپنی نے ’’ہاتھ‘‘ کر دیا۔ جس پر انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا احتجاج ریکارڈ بھی کروایا۔
یہ بھی پڑھیے
حرا اور مانی نے بیٹے ابراہیم کی 10 ویں سالگرہ ونڈرلینڈ میں منائی
ماہرہ خان کا سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں سےاظہار تشکر
راشد محمود نے کورئیر کمپنی اور ان لائن کمپنی کے خلاف انٹرویو دیتے ہوئے نیوز 360 کو بتایا کہ لوگ بھی ان لائن فراڈیوں سے بچ کر رہیں ۔
معروف پاکستانی اداکار راشد محمود نے آن لائن منی ڈرون کیمرے کا آرڈر دیا جس کی قیمت تین ہزار روپے بھی ادا کردیئے گئے ، تاہم کمپنی کی جانب سے ڈرون کیمرے کی بجائے معمولی قیمت والا پرفیوم بھیج دیا گیا۔
لیجنڈری اداکار نے بتایا کہ آرڈر کرتے ہوئے اپنا تعارف بھی کروایا تھا اور کہا تھا کوئی مسئلہ نہ ہو ورنہ وہ تماشا بنا دیں گے ، اس کے باوجود ان کے ساتھ فراڈ ہوگیا۔ ڈبے میں سے ڈبہ نکلا پھر ایک اور ڈبہ نکلا اور اس کے اندر سے معمولی سا پرفیوم نکلا۔
راشد محمود نے مزید بتایا کہ "دنیا بھر میں کوریئر کمپنیوں کے فراڈ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، تمام لوگ آن لائن فراڈیوں سے بچ کر رہیں۔
واضح رہے کہ راشد محمود پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے ایک سینئر اداکار ہیں جنہوں نے بے شمار پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے نام کمایا ہے۔ (شیر دل، کالے چور، گنڈاسا، لاگ، کہی ان کہی) وغیرہ راشد محمود کی مشہور فلمیں ہیں۔