ٹی20 ٹیم میں 135سے کم اسٹرائیک ریٹ والے کھلاڑی کی جگہ نہیں، شاہد آفریدی

بطور سلیکٹر میری پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر نظر ہے،کراچی ٹیسٹ کی پچ سے مطمئن نہیں تھا، میری خواہش تھی کہ کوئی باؤنسی ٹریک ہو، عبوری چیف سلیکٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے واضح کیا ہے کہ ٹی20ٹیم میں 135 سے کم اسٹرائیک ریٹ والے کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔

سما ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بطور سلیکٹر میری پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر نظر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم سے کوئی بدتمیزی نہیں کی، سچ بولتا رہوں گا، شعیب جٹ

بابر اعظم کا زیرعلاج پرستار کی عیادت کیلیے نجی اسپتال کادورہ

کراچی ٹیسٹ کی پچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ’’میں کراچی ٹیسٹ کی پچ سے مطمئن نہیں تھا، میری خواہش تھی کہ کوئی باؤنسی ٹریک ہو‘‘۔

اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئےشاہد آفریدی نے کہا کہ دفتر میں رہتے ہوئے سب کو خوش رکھنا ایک مشکل کام تھا۔کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے رابطے پر بات کرتے ہوئے شاہد  آفریدی نے کہا کہ’’میں کھلاڑیوں سے براہ راست رابطے میں ہوں‘‘۔

کمیونیکیشن گیپ کو سنبھالتے ہوئےشاہد  آفریدی نے کہا کہ جب ڈریسنگ روم میں رابطے کا فقدان ہو تو دوسرے لوگ اس صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ عہدہ پر رہ کر سب کو خوش رکھنا مشکل ہے، منصوبے بنتے ہیں اور حکومتیں بدلتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر