سرفراز کی شاندار سنچری، پاکستان کیویز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست سے بچ گیا
کراچی ٹیسٹ ڈرامائی انداز میں ڈرا، پاکستان کو جیت کیلیے 15 رنز، نیوزی لینڈ کو ایک وکٹ درکار تھی، خراب روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا، سیریز ڈرا ہوگئی، سیریز میں 335 رنز بنانے والے سرفراز احمد میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار
سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کراچی ٹیسٹ میں یقینی شکست سے بچ گیا۔
سنسنی خیز مقابلے کےبعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیااوردو ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی ڈرا ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بابر اعظم کپتان مقرر
شان مسعود 21 جنوری سے زندگی کی نئی اننگز شروع کریں گے
سیریز میں ایک سنچری اور 2 ففٹیز کے ذریعے سیریز میں سب سے زیادہ 335 رنز بنانے والے سرفراز احمد میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
HE’S DONE IT!
A fourth-innings masterclass from @SarfarazA_54 as he brings up his th Test century #PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/Vmbh9Ti7zR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 6, 2023
نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان نے صفر پر 2 کھلاڑیوں کے آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق اور شان مسعود 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرسکے اور 12 کے انفرادی اسکور پر امام بھی سودھی کا شکار ہوگئے، کپتان بابراعظم 27، شان مسعود 35، آغا سلمان 30، حسن علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
A dramatic draw in Karachi after a sensational century from @SarfarazA_54
Bad light forces the end to day five.#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/svvlNN4Iky
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 6, 2023
سرفراز احمد اور سعود شکیل نے 123 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو سہارا دیا تاہم سعود شکیل 32 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سرفراز نے شان دار بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز اسکور کیے۔
End of a stupendous innings.
Well played, @SarfarazA_54 #PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/CxdWELz6qf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 6, 2023
نسیم شاہ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 15 رنز بنائے جبکہ ابرار احمد نے 5 رنز اسکور کیے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل پریسویل نے 4 جبکہ اِش سودھی نے 2، ٹم ساؤتھی نے بھی 2 اور میٹ ہنری نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Launched over the ropes in style! @iNaseemShah with a timely hit #PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/eDlqAxdLqJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 6, 2023
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے میچ کے چوتھے روز دوسری اننگزپانچ وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کردی تھی۔ پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی 2 وکٹیں صفر پر گرگئیں۔ ٹم ساؤتھی نے عبداللہ شفیق کو اور اِش سودھی نے میر حمزہ کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں پاکستان نے پہلی اننگز میں سعود شکیل کی شاندار سنچری کی بدولت 449 رنز بنائے تھے ۔ ہیٹ ہنری 68 جبکہ ٹام بلنڈل 51 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔پہلی اننگز میں ابرار احمد نے 4 جبکہ آغا سلمان اور میر حمزہ 3،3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
جواب میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں سعود شکیل کی کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری کی بدولت 408 رنز بناسکی تھی۔سرفراز احمد 78 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔ اعجاز پٹیل اور اش سودھی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں ٹام لیتھم، ٹام بلنڈل اور مشل بریسویل کی نصف سنچریز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بناکر بیٹنگ ڈیکلیئر کردی تھی اور پاکستان کو جیت کیلیے319 رنز کا ہدف دیا تھا۔
میچ کے آخری لمحات میں پاکستان جیت کیلیے 15 رنز جبکہ نیوزی لینڈ کو ایک وکٹ درکار تھی تاہم خراب روشنی کی وجہ سے میچ بے نتیجہ ختم کردیا گیا۔