تیسرا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 281 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز فخر زمان رہے جنہوں نے 122 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔

کراچی: تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دے دیا۔

تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے وکٹوں کے نقصان 280 رنز بنائے۔ فخر زمان نے شاندار سینچری اسکور کی۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلیا کے انکار پر افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان شدید غم و غصے میں آگئے

سرفراز احمد کھیل کے دوران اہلیہ کا دیدار کرتے رہے، امپائر کو میچ رکوانا پڑگیا

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور شان مسعود نے کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 21 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 13 گیندوں پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بعد میں آنے والے بلے باز محمد رضوان نے اوپننگ بلے باز فخر زمان کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 175 کے مجموعے تک پہنچایا۔ اس موقع پر محمد رضوان 77 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ، انہوں نے 74 گیندوں کا سامنا کیا۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 191 رنز پر گری جب سنچری اسکور کرنے والے فخر زمان آؤٹ ہو گئے انہوں نے 122 گیندوں کا سامنا کیا اور 101 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا ۔

پاکستان کی 5ویں وکٹ 225 رنز پر  ، چھٹی وکٹ 247 رنز پر ، 7ویں وکٹ 253 رنز پر ، 8ویں وکٹ 270 رنز پر اور 9ویں وکٹ 276 رنز پر گری۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب گیند باز ٹم ساوتھی رہے انہوں نے پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، لوکی فرگوسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ  مچل پریسویل اور اش سودھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، شان مسعود، فخر زمان، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، محمد حسنین اور حارث رؤف.

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کانوے، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مچل پریسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن.

متعلقہ تحاریر