مراد علی شاہ کو ڈگری دینا، ہمارے لیے اعزاز ہے، ڈاکٹر سروش لودھی
جامعہ ترجمان این ڈی یونیورسٹی کے مطابق اس ڈگری کی منظوری جامعہ کے 204 ویں سنڈیکیٹ اجلاس میں دی گئی۔
کراچی: جامعہ این ای ڈی کے تحت 11 مارچ 2023 کو اسپیشل کانووکیشن محمود عالم آڈیٹوریم میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، چانسلر جامعات کی حیثیت سے سابقہ طالب علم این ای ڈی یونی ورسٹی/ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سید کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند (ڈاکٹر آف فلاسفی honoris causa) دیں گے۔
اس موقعے سے قبل اظہار مسرت کرتے ہوئے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ سید کو ان کی تعلیمی اور معاشرتی خدمات کے صلے میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینا ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کےسرکاری اسکول میں داخلے کی طویل قطاریں
زندگی کیمسٹری کے مدار میں گھوم رہی ہے، شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جامعہ این ای ڈی کی جانب سے دی جانے والی پہلی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ہے جو کہ اپنے ہی سابقہ طالب علم سول انجینئر مراد علی شاہ سید کو صوبے کے خدمات کے عوض دی جارہی ہے۔
جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق اس ڈگری کی منظوری جامعہ کے 204 ویں سنڈیکیٹ اجلاس میں دی گئی تھی جب کہ جامعہ کی کوڈ بک کے تحت اعزازی ڈگری انجینئرز ہی کو دی جاسکتی ہے۔