بجٹ تجاویز پر سرمایہ کاروں نے امیدیں باندھ لیں، پی ایس ایکس میں 375 پوائنٹس کا اضافہ

مارکیٹ میں ہیوی سیکٹر بشمول آٹو موبائل، سیمنٹ، کیمیکل، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز اور او ایم سیز میں بڑے پیمانے پر خریداری دیکھی گئی۔

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کے روز 375.52 پوائنٹس کا اضافہ ہوا کیونکہ حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی بجٹ تجاویز پر سرمایہ کاروں نے امیدیں باندھ لی ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے 100 انڈیکس میں 375.52 پوائنٹس ہوا۔ مارکیٹ 0.92 فیصد اضافے کے ساتھ تجارتی سیشن 41 ہزار 340 کی سطح پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیے 

آئی ایم ایف کا باب بند، پاکستان نے ڈیفالٹ روکنے کیلیے چین پر تکیہ کرلیا، فنانشل ٹائمز

ہنڈا کا بحرانی سال5سال کے ریکارڈ کم ترین منافع کیساتھ اختتام کو پہنچ گیا

مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز ایک چھلانگ کے ساتھ شروع ہوا اور انٹرا ڈے ٹریڈنگ میں مارکیٹ 41,500 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔ تاہم سیشن کے اختتام پر پروفٹ گیننگ کے چکر میں مارکیٹ کچھ پوائنٹس لوز کرگئی۔

مارکیٹ میں ہیوی سیکٹر بشمول آٹو موبائل، سیمنٹ، کیمیکل، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز اور او ایم سیز میں بڑے پیمانے پر خریداری دیکھی گئی۔

ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے شیئرز میں (114.25 پوائنٹس)، فرٹیلائزر کے شیئرز (56.82 پوائنٹس) اور تیل اور گیس کی تلاش کے شئرز میں (53.20 پوائنٹس) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم جمعہ کو 168.5 ملین سے بڑھ کر 346.4 ملین ہو گیا، جب کہ گزشتہ سیشن میں 6.8 بلین روپے کے مقابلے میں ٹریڈ ہونے والے حصص کی مالیت 6.4 بلین روپے رہ گئی۔

ورلڈ کال ٹیلی کام 193.9 ملین شیئرز کے ساتھ والیوم لیڈر تھا، اس کے بعد میپل لیف سیمنٹ 10.9 ملین شیئرز کے ساتھ اور کے الیکٹرک 8.9 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

پیر کو 348 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 204 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 128 میں کمی اور 16 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

متعلقہ تحاریر