عمران خان نے الیکشن کمیشن کو وفاقی حکومت کی بی ٹیم قرار دے دیا

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ہونا تھے مگر ای سی پی یہ سب کرانے میں مکمل ناکام رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے اپیل دائر کرنے پر سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ای سی پی کو وفاقی حکومت کی ’بی ٹیم‘ قرار دے دیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے برعکس الیکشن کمیشن وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں ناکام رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن وفاقی داراحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے پر تیار ہوگیا

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری، دہشتگردوں کو بھرپور جواب دینے کا عزم

گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو کرانے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ آج صبح ای سی پی نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی، جس میں آئی ایچ سی کے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا اور آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے لکھا ہے کہ "آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے اسلام ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کر کے ، ای سی پی نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ امپورٹڈ حکومت کی بی ٹیم ہے۔”

عمران خان نے مزید لکھا ہے کہ "عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم تمام انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔ ووٹ کا حق ایک بنیادی جمہوری اصول ہے اور پی ٹی آئی اس پر کاربند ہے۔”

متعلقہ تحاریر