ممنوعہ فنڈنگ کیس:عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع

بینکنگ کورٹ اسلام آباد کی جج نے چیئرمین تحریک انصاف سے زمان پارک لاہور میں تفتیش کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی۔

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ کی جج نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔

بینکنگ کورٹ اسلام آباد کی جج جج رخشندہ شاہین نے عمران خان سمیت دیگر کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

عدالتی احکامات کی حکم عدولی: محکمہ کسٹمز پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

الیکشن کمیشن وفاقی داراحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے پر تیار ہوگیا

عمران خان کے وکلا نے طبی بنیادوں پر اپنے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ 3 جنوری کو عمران خان کا چیک اپ ہوا، ڈاکٹرز نے مزید 2 ہفتے کے لیے مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے سے کہا جائے کہ اگر اسے تفتیش کرنی ہے تو زمان پارک لاہور آسکتے ہیں۔

بیکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان سے زمان پارک میں تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

جج رخشندہ شاہین نے حکم دیا کہ یقینی بنائیں عمران خان ہر حال میں تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوں گے۔

عدالت نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست 31 جنوری تک منظور کرلی۔

متعلقہ تحاریر