آئی ایم ایف نے پاکستان کو جی ڈی پی اور مالیاتی آمدن کے لحاظ سے بدترین ملک قرار دے دیا
پاکستان مالیاتی آمدنی اور جی ڈی پی کے تناسب کے مطابق 190 ممالک میں سے آخری 10 میں شامل ہے۔مالیاتی آمدنی اور جی ڈی پی کے تناسب کے مطابق 190کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 180 ہے
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) مالیاتی محصولات اور جی ڈی پی کے تناسب کے لحاظ سے پاکستان کوبدترین ممالک میں شامل کرتے ہوئے 190 ممالک میں 180 ویں نمبر پر رکھا ہے۔
پاکستان مالیاتی آمدنی اور جی ڈی پی کے تناسب کے مطابق 190ممالک میں سے آخری 10 میں شامل ہے۔ مالیاتی آمدنی اور جی ڈی پی کے تناسب کے مطابق 190کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 180 ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت نے سعودیہ اور امارات کے بعد قطری امداد پر نظریں گاڑلیں
جنوبی ایشیائی ملک جوکہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے معاشی پریشانیوں کا سامنا کررہا ہے جبکہ مالیاتی آمدنی اور جی ڈی پی کا تناسب 12.1 فیصد ہے۔
خطے کے دیگر ممالک میں، بنگلہ دیش 9.6 فیصد کے تناسب کے ساتھ 183ویں نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا کی مالی آمدنی سے جی ڈی پی کا تناسب 8.8 فیصد اور ایران کا 8.3 فیصد ہے۔
مالیاتی آمدنی سے جی ڈی پی کے تناسب کیلئے آئی ایم ایف کی تیار کردہ فہرست میں لیبیا 68.2%، ناروے 63.7%، کویت 54.9%، فرانس 53.3% اور فن لینڈ 51.9% ٹاپ 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
معاشی عدم استحکام کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کاری میں 59 فیصد کمی
صومالیہ فہرست میں 7% کے ساتھ 190 ویں نمبر پر سب سے نیچے تھا۔ خطے کے دیگر ممالک بنگلہ دیش ہیں جن کی شرح 9.6 فیصد ہے اور اس کا نمبر 183 ہے۔
مالی طور پر دیوالیہ ملک سری لنکا کی مالی آمدنی جی ڈی پی کا تناسب 8.8 فیصد ہے اور اس کا نمبر 186 ہے جبکہ ایران کا تناسب 8.3 فیصد ہے۔