کے الیکٹرک صارفین کے بڑی خبر: بجلی کے فی یونیٹ میں 10.80 روپے کی کمی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ اور باقی ملک کے لیے 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے بجلی کے نرخوں میں 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کردی ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں 2 روپے 31 پیسے کمی کی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ اور باقی ملک کے لیے 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات: ابھی نہیں تو کبھی نہیں کا معاملہ
آئی ایم ایف کا دورہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور ہوشربا اضافے کا امکان
چیئرمین نیپرا توصیف حسن فاروقی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست کی پر سماعت کی۔
سی پی پی اے نے ملک بھر کے بجلی صارفین (سوائے کراچی کے) کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی تھی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ دسمبر کے مہینے میں 8 ارب 96 کروڑ یونٹ سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ‘دسمبر میں بجلی کی پیداوار کے لیے حوالہ لاگت 9.31 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی لیکن اصل لاگت 7.11 روپے فی یونٹ رہی، جو کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 2.20 روپے فی یونٹ کمی کیے جانے کے قابل ہے۔
نیپرا نے دلائل سننے کے بعد دسمبر کے مہینے کے لیے بجلی کے نرخوں میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی جس سے صارفین کو جنوری کے بلوں میں مجموعی طور پر 18.70 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اس کمی کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر لاگو نہیں ہوتا۔
کے الیکٹرک کے لیے پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کے نرخوں میں 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا۔ صارفین کو تقریباً 12.71 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔