بیرک گولڈ نے بلوچستان حکومت کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی کردی

ریکوڈک پاکستان کے کنٹری منیجر علی رند نے 3 ملین ڈالر کا چیک مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری سیدل خان لونی کے حوالے کیا۔

بیرک گولڈ کارپوریشن نے ریکوڈک پارٹنرشپ کے تحت حصے کے طور پر حکومت بلوچستان کو 3 ملین ڈالر (تقریباً 750 ملین روپے) کی پہلی ادائیگی کردی ہے۔

ریکوڈک پاکستان کے کنٹری منیجر علی رند نے 3 ملین ڈالر کا چیک مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری سیدل خان لونی کے حوالے کیا۔

اس بات کا انکشاف بیرک گولڈ کارپوریشن نے منگل کے روز ایک پریس ریلیز میں بتایا۔ معاہدے کے مطابق بیرک گولڈ اور حکومت بلوچستان نے صوبے کو پرعزم فنڈز کی تقسیم کے ٹائم ٹیبل پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان 140ویں نمبر پر برقرار

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد روپیہ مضبوط  اور حصص بازار میں تیزی

معاہدے نے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کان کی پروڈکشن میں جانے سے پہلے ہی اس منصوبے کے فوائد ایڈوانس رائلٹی کی مد میں اور سماجی ترقیاتی فنڈز کے فوائد لوگوں کو ملنا شروع ہو جائیں گے۔

بیرک گولڈ کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کی شروعات میں تقریباً 7500 افراد کو ملازمتیں ملیں گی ، اور پیداوار شروع ہونے کے بعد مزید 4000 طویل مدتی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

کمپنی کے حکام نے مزید کہا ہے کہ "بیرکس” کی پالیسی کے تحت مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا تاکہ مقامی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔

اس نے مزید کہا کہ "بیرکس” غذائی تحفظ ، ماحولیاتی انتظام اور تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں منصوبے شروع کرے گی ، اور اس مقصد کے لیے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔

پریس ریلیز میں کہا گیاہے ریکوڈک منصوبے کا مقصد اعلیٰ معیار کے تانبے اور سونے کی پیداوار کو یقینی بنانا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق، یہ منصوبہ دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا، جس کا آغاز ایک پلانٹ سے ہوگا جو سالانہ تقریباً 40 ملین ٹن ایسک پر کام کرے گا ، پہلے مرحلے کی پیداوار کے بعد اگلے پانچ سالوں میں پیداوار کو دوگنا کیا جائے گا۔ ریکوڈک منصوبہ کم از کم 40 سالوں پر محیط ہوگا۔

واضح رہے کہ 16 جنوری کو، بیرک گولڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹو نے کہا تھا کہ کمپنی نے ریکوڈک، بلوچستان میں تانبے اور سونے کی دیوہیکل کان میں پیداوار شروع کرنے کے لیے 2028 کا ہدف مقرر کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر