آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کا نتیجہ بورڈ میں زیربحث نہیں آئے گا، وفد

اس کا مطلب ہے کہ آئی ایم ایف مشن کو اب بھی متفقہ پالیسیوں پر عمل درآمد کے حوالے سے وضاحت کی ضرورت ہے، سینئر صحافی جبران پیش امام کا تجزیہ

سینئر پاکستانی صحافی اوررائٹرز کے  بیورو چیف جبران پیش امام کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف کا دورہ کرنے والے وفد  نے کہا ہےکہ مشن کے دورہ پاکستان کا نتیجہ بورڈ میں زیربحث نہیں ہو گا۔

جبران پیش امام کے مطابق وفد کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان پالیسیوں کے نفاذ کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے آنے والے دنوں میں ورچوئل بات چیت جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے

مشن چیف کی پالیسی سطح کے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کی تصدیق

4 ماہ میں 170 ارب روپے جمع کرنے ہیں، منی بجٹ لانا پڑے گا، وزیر خزانہ

جبران پیش امام نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہے کہ  اس کا مطلب ہے کہ آئی ایم ایف مشن کو اب بھی متفقہ پالیسیوں پر عمل درآمد کے حوالے سے وضاحت کی ضرورت ہے۔

مشن نے کہا ہے کہ ملکی اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے پالیسی اقدامات پر مشن کے دوران کافی پیش رفت ہوئی ہے۔

جبران پیش امام کے مطابق آئی ایم ایف کے بیان کے کلیدی جملے میں  ”مستقل محصولات کے اقدامات“ کے ذریعے مالیاتی پوزیشن کو مضبوط کرنے کی ضرورت زور گیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ اس سال آگ سے لڑنے کے لئے یک وقتی اقدامات اور ٹیکسوں میں کمی نہیں ہوگی۔

متعلقہ تحاریر