پاکستان بزنس کونسل نے معیشت کی بحالی کے لیے حکومت کو مفید تجاویز پیش کردیں
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اگلے تین سالوں میں 10 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں ، اگر تمام اسٹیک ہولڈرز نے اصلاحات کے لے کردار ادا نہ کیا تو بہت دیر ہو جائے گی۔
ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کو سنبھالا دینے کے لیے پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے شہباز شریف حکومت کو اہداف کے حصول کے لیے مفید تجاویز پیش کی ہیں۔
پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملک کو اولین ترجیح دیں اور ملکی خودمختاری کو محفوظ بنانے کے لیے معاشی اصلاحات کے کم از کم سیٹ پر مشترکہ طور پر اتفاق کریں۔
پاکستان بزنس کونسل کی فوری تجاویز
1: آئی ایم ایف کے پروگرام کو نہ صرف محفوظ بنانا بلکہ اس کو آگے بڑھانا بھی ہے۔
2: وقت پر قرضوں کے حصول کو ممکن بنایا جائے اور اصلاحات کی جائیں ، اور اس کے لیے ماہرین معاشیات سے بروقت مشاورت کی جائے۔
3: مارکیٹ کی بنیاد پر زر مبادلہ کی شرح طے کی جائے۔
1/It's time for political parties to put the country first & jointly agree on a minimum set of economic reforms to secure solvency & restore economic stability. See recommendations on https://t.co/ouQ5Sss3zK & thread:
@FinMinistryPak @president_pmln @PTIofficial @PPP_Org pic.twitter.com/By5J2NgAAD— The Pakistan Business Council (@ThePBC_Official) February 13, 2023
4: فارن ایکسچینج کو محفوظ کریں- درآمد شدہ ایندھن کا استعمال کم سے کم کریں۔ عوامی اخراجات کو کم کیا جائے اور حکومت اخراجات میں کٹوٹی کی جائے۔
5: درمیانی مدت کی تجویز کے مطابق قابل برداشت حدتک خوراک کی حفاظت کو ممکن بنایا جائے۔
6: مسابقتی قیمت پر بجلی کی فراہمی کو یقینی اور محفوظ بنایا جائے۔
7: توانائی کے سسٹم کے نقصانات کا کم کرنے کے لیے نجکاری کی طرف دھیان دیا جائے۔
8: برآمدی شعبے کو بڑھاوا دیا جائے تاکہ قابل قدر معاشی ترقی کا حصول ممکن ہوسکے۔
9: کاروبار کو آسان، سستا اور تیز تر بنانے کے لیے بیوروکریسی کی مداخلت کو کم سے کم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے
جنوری میں بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
دس مہینے کی پی ڈی ایم حکومت نے نج کاری کا پہیہ جام کردیا
پاکستان بزنس کونسل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج پاکستان شدید معاشی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے اس کی خودمختاری اور عزت نفس داؤ پر لگ گئی ہے ، ملک کسی بھی وقت اجناس کی کمی کا شکار ہوسکتا ہے ، سپلائی چین مکمل طور پر متاثر ہے ، یوکرین تنازعہ کی وجہ سے دنیا عالمی کساد بازاری کا شکار ہے ، تباہ کن سیلاب نے برآمدی شعبے کو شدید متاثر کیا ہے ، خاص طور پر ایندھن اور خوراک کے ذخائر شدید متاثر ہوئے ہیں۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اگلے تین سالوں میں 10 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں ، اگر اس وقت تمام سیاسی جماعتوں ، بشمول تمام اسٹیک ہولڈرز نے کلیدی اصلاحات کے لے ملکر کردار ادا نہ کیا تو بہت دیر ہو جائے گی۔