اٹلس ہنڈا کا پلانٹ کی بندش میں 15 مئی تک توسیع کا اعلان
ایل سیز کھولنے میں دشواری اور ضروری پرزہ جات کی عدم دستیابی کے باعث اٹلس ہنڈا نےاپنی پیداوار9 مارچ سے مسلسل بند کررکھی ہے۔

پاکستان میں کاریں اسمبل کرنے والی جاپانی کمپنی اٹلس ہنڈا نے اپنے پیداواری پلانٹ کی بندش میں مزید 15 روز کی توسیع کا اعلان کردیا۔
کمپنی کے مطابق آلات اور پرزوں کی فراہمی میں تعطل کے باعث ہنڈا اٹلس کے پیداواری عمل کی بندش میں 15 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ہنڈا اٹلس کا پیداوار کی بندش میں مزید 15 روز کی توسیع کااعلان
ہنڈا نے سال میں چوتھی بار گاڑیاں مہنگی کردیں، سوک ایک کروڑ2لاکھ روپے کی ہوگئی
حکومت کی جانب سے ایل سیز کھولنے پر عائد پابندی کمپنی کے فیصلے کی وجہ بنی ہے۔ایل سیز کھولنے پر حکومتی پابندی کے باعث آٹوموبائل سیکٹر میں سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ ایل سیز کھولنے میں دشواری اور ضروری پرزہ جات کی عدم دستیابی کے باعث اٹلس ہنڈا نےاپنی پیداوار9 مارچ سے مسلسل بند کررکھی ہے۔









