دریائے سندھ سے سونا نکل آیا ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ہوشربا انکشاف
میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے سندھ سے سونا غیر قانونی طور پر نکالا جارہا ہے اور متعلقہ افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
دریائے سندھ سے سونا نکل آیا، ضلع اٹک کے قریب پنجاب اور خیبر پختون خوا کے بارڈر پر دریا سندھ سونا اگلنے لگا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے انکشاف کیا ہے کہ دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پر سونا نکالا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان اٹک کے مقام پر دریا سے سونا نکل رہا ہے ۔ دریائے سندھ سے سونا غیر قانونی طور پر نکالا جارہا ہے اور متعلقہ افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس او کے مالی مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو انوکھا منصوبہ
حکومت ٹیکسز سے بھرپور بجٹ دینے کیلئے تیار، 170 ارب کا منی بجٹ بھی لاگو رہےگا
نور عالم خان نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں کو سونا نکالنے والوں کو روکنے کی ہدایت کردی ہے۔ کسی کو بلا معاوضہ یا بغیر لیز کے سونا نکالنے کی اجازت نہ دی جائے۔
نور عالم خان نے کہا دریا سندھ سے غیر قانونی طور پر سونا نکالنے کی بجائے لیز دی جائے۔ اٹک کی مقامی انتظامیہ اور فوج سے کہوں گا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کو روکیں۔ دریا سے مشینوں کے ذریعے سونا نکالا جارہاہے۔ لیز پر سونا نکالنے کی اجازت سے یہ رقم قومی خزانے میں آئے گی۔
نور عالم خان نے کہا کہ مہارت کے بغیر سونا نکالنے سے سونا ضائع ہورہا ہے اور سونے کے ذرات دریائے سندھ کے پانی میں شامل ہو رہے ہیں۔