اسلامی فنانسنگ سے غربت پر قابو پائیں گے، سینیٹر اسحاق ڈار
وزیر خزانہ نے کہا کہ اسلامک فنانس پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اہم ہے، اسلامی فنانس کے فروغ کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، اسلامی بینکاری کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں لارہے ہیں۔ کہتے ہیں اسلامی فنانسنگ سے غربت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اسلامک بینکنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے آئندہ بجٹ کی تفصیلات انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے شیئر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے
ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 33.4 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ، حکام ادارہ شماریات
اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید11کروڑ90لاکھ ڈالر کی کمی
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلامی بینکاری کے لیے موثر اقدامات کررہے ہیں ، آج کی یہ کانفرنس اسلامی فنانسنگ میں ہمارے مستقبل کے لیے ایک روشن مینار ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکنگ سسٹم ہمارے مستقبل کو سنوارنے میں مدد دے گا، تمام اسلامی ممالک کے تعاون سے ہم معاشی چیلنجز پر قابو پا سکتے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اسلامک فنانس پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اہم ہے، اسلامی فنانس کے فروغ کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی اسلامی مالیاتی حجم اس وقت 4 ہزار ارب ڈالر سے زائد ہے، 2026 میں عالمی معیشت میں اسلامی مالیاتی حجم 59 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔









