سوئی ناردرن  کے صنعتی صارفین کو مئی، جون میں 2ارب روپے کی سبسڈی ملے گی

صنعتوں کو 13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے بجائے 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہم کی جائے گی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

حکومت نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ ( ایس این جی پی ایل) کے صنعتی صارفین کو مئی جون کے بلوں پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مئی اور جون کے  بلوں میں صنعتوں  کو 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی دی جائے گی۔

یہ بھی پرھیے

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل سستا کردیا

روسی تیل آنے سے قیمتیں کم نہیں ہونگی، مصدق ملک کا دوٹوک اعلان

حکومت نے سوئی ناردرن کی صارف صنعتوں کو مئی اور جون کے مہینوں میں سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت صنعتوں کو   9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہم کرے گی۔

اس سے قبل حکومت نے سبسڈی واپس لے لی تھی اور 13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہم کررہی تھی۔حکومت گیس پر سبسڈی فراہم کرنے کیلیے سوئی ناردرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ(ایس این جی پی ایل) کو 2 ارب روپے فراہم کرے گی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر