پاکستان کو اکتوبر اور دسمبر کیلیے ایل این جی کی بولیاں موصول نہیں ہوئیں

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اکتوبر اور دسمبر کے لیے 6 ایل این جی کی کارگوز خریداری کے لیے بولیاں طلب کی تھیں، ذرائع پٹرولیم ڈویژن

ملک میں رواں سال  بھی موسم سرما میں گیس کے شدید بحران کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے۔ پاکستان کو اکتوبر اور دسمبر میں ایل این جی  کی فراہمی کیلیے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع  کےمطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اکتوبر اور دسمبر کے لیے 6 کی کارگوز خریداری کے لیے بولیاں طلب کی تھیں جن میں سے3کارگوز اکتوبر اور تین دسمبر کے لیے درکار تھے، اکتوبرمیں 5 سے 6 اکتوبر، 20 سے 21 اور 31اکتوبرکی سپلائی کیلئے بولیاں طلب کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

30 جون کی تلوار: وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کیلئے کوششیں تیز

برطانوی ٹریڈنگ اسکیم سے پاکستان کو 12 کروڑ پاؤنڈز کی بچت کا امکان

ذرائع کا کہنا ہےکہ 7 سے 8 دسمبر، 13 تا 14 دسمبر، 24 تا 25 دسمبر سپلائی کے لیے بولیاں طلب کی گئی تھیں، بولیاں جمع کرانے کی گزشتہ روز آخری تاریخ تھی اور گزشتہ روز ہی بولیاں کھلنی تھیں۔

ذرائع کے مطابق جنوری اور فروری کے لیے بھی 3 اسپاٹ  کارگوزکی سپلائی کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں جب کہ جنوری اور فروری کی  سپلائی کی بولیاں جمع کرانےکی آخری تاریخ 14جولائی ہے، اسپاٹ کارگوزکی بولیاں14 جولائی کو ہی کھلنی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 3 سے 4 جنوری اور 28 سے 29 جنوری کی سپلائی کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں جب کہ 23 سے 24 فروری کے ایل این جی کارگو سپلائی کی بولی بھی طلب کی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر