ایف بی آر نے انکم ٹیکس کاہدف مالی سال کے اختتام سے 10روز قبل حاصل کرلیا
انکم ٹیکس کی وصولی میں 41 فیصد کی شرح سے تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ سال کے 3026ارب کے مقابلے میں رواں سال 3035ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس جمع کیا گیا،ترجمان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال میں انکم ٹیکس کا ہدف مقررہ تاریخ سے 10 روز قبل حاصل کرلیا۔
گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال انکم ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والی محصولات میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 51 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی کمی
آئی ایم ایف پروگرام کی عدم بحالی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی بنیادی وجہ بن گئی
ترجمان ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس کی وصولی میں 41 فیصد کی شرح سے تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروسز نے گزشتہ سال21 جون تک 3026 ارب روپے کا انکم ٹیکس حاصل کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق رواں سال 21 جون کو انکم ٹیکس کی مد میں 3035 ارب روپے سے زائد کے محصولات وصول کر لئے گئے ہیں۔









