شہباز حکومت کا کراچی پورٹ ٹرسٹ کا ایسٹ وارف یو اے ای کے حوالے کرنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ایسٹ وارف کے 85 فیصد انتظامی اختیارات متحدہ عرب امارات کو دینے کی منظوری دے دی ہے۔

ایک ماہ سے بھی کم عرصے کی مہمان حکومت کے معاشی فیصلے، کراچی پورٹ ٹرسٹ کا ایسٹ وارف متحدہ عرب امارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی متحدہ عرب امارات پر نوازشات جاری ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے حکومتی لین دین کا اجلاس ہوا۔ انہوں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ایسٹ وارف کے 85 فیصد انتظامی اختیارات  متحدہ عرب امارات کو دینے کی منظوری دے دی ہے ، اس ابتدائی کلیئرنس کے بعد اب حتمی منظوری کابینہ کے آیندہ اجلاس میں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی دارالحکومت اور کراچی میں فی کلو چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو ہوگئی، عوام کی چیخیں

15 ماہ بعد پی ایس ایکس 100 انڈیکس 46000 پوائنٹس عبور کرگیا

کمیٹی نے کراچی پورٹ پر ایسٹ ہارف پر بلک اور جنرل کارگو ٹرمینل متحدہ عرب امارات کو دینے کی منظوری دیدی۔

فیصلہ بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشن ایکٹ 2022 کے تحت دیا گیا ہے۔

چند دن کی مہمان حکومت کی جانب سے ملک کے اہم معاشی فیصلے کیے جارہے ہیں اور اس میں پارلیمنٹ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

متعلقہ تحاریر