پاکستان اسٹاک ایکسچیج دو سال بعد 48,000 کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، KSE-100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حصص کی مارکیٹ میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 950 پوائنٹس یا 2 فیصد سے زائد اضافے کے بعد 48,000 کی نفسیاتی حد کو عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں دن کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھا گیا، اور کے ایس ای 100 انڈیکس 957.60 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 34.60 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
گذشتہ ہفتے جمعرات کے روز 100 انڈیکس 394.47 پوائنٹس یا 0.85 فیصد اضافے کے بعد 47,077 پر بند ہوا تھا۔ نومبر 2021 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب کے ایس ای 100 انڈیکس 47000 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
بجلی کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی ریکارڈ 23.85 روپے فی کلو اضافہ
وزیر توانائی نے کراچی کے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی
پیر کے روز 45 کروڑ 51 لاکھ 6 ہزار 81 شیئرز کے سودے ہوئے تھے جبکہ جمعرات کے روز 49 کروڑ 18 لاکھ 74 ہزار 957 شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔ گزشتہ کاروباری روز 17.879 ارب روپے کے مقابلے 17.884 ارب روپے کے حصص کا کاروبار ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 358 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 188 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 144 میں کمی جبکہ 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
تین ٹاپ ٹریڈنگ کمپنیاں ورلڈ کال ٹیلی کام تھیں جن کے 49,335,324 حصص 1.36 روپے فی حصص تھے۔ کے الیکٹرک لمیٹڈ 39,447,916 حصص کے ساتھ 2.42 روپے فی حصص اور سائنرجیکو پی کے 32,410,155 حصص کے ساتھ 3.48 روپے فی حصص تھے۔
یونی لیور فوڈز کے فی حصص کی قیمت میں 1,050.00 روپے کا زیادہ سے زیادہ اضافہ دیکھا، جو 23,850.00 روپے پر بند ہوا ، جب کہ دوسرے نمبر پر نیسلے پاکستان رہا جس کی فی حصص قیمت 60.00 روپے اضافے کے ساتھ 6,950.00 روپے ہو گئی۔
Sanofi-Aventis کی قیمت 30.40 روپے فی حصص کی زیادہ کمی کے ساتھ 720.00 روپے پر بند ہوئی، اس کے بعد پاک سروسز کی قیمت 24.79 روپے کی کمی کے ساتھ 725.21 روپے پر بند ہوئی۔









