مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اوپری اڑان جاری ، جمعرات کے روز روپیہ مزید بے قدرا ہو گیا۔

پاکستان صرافہ یسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا اور فی تولہ 222,200 روپے سے بڑھ کر 223,000 روپے ہو گیا۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 71 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 686 روپے بڑھ کر 191,187 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب سونے کی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت صرف ایک ڈالر اضافے کے ساتھ 1951 ڈالر تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے 

سوئی ناردرن کی نااہلی کے باعث 21 ارب روپے کی سستی ایل این جی بھاڑ میں جھونک دی گئی

ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 28.31 فیصد تک پہنچ گئی

اس سے قبل منگل کو بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت نو ڈالر کم ہو کر 1950 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

گولڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت 222200 روپے فی تولہ پر برقرار تھی۔

پیر کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے ہو گئی تھی، جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت فروخت 224700 روپے تھی۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی اور سیشن کے اختتام پر ڈالر 1 روپیہ 84 پیسے اضافے کے ساتھ 289 روپے 38 پیسے پر  بند ہوا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے اضافے کے ساتھ دن کے اختتام پر 292 روپے پر بند ہوا۔

متعلقہ تحاریر