شہباز حکومت کیلئے نئی مشکل: آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دے دی
ایسوسی ایشن نے لوکل کرایہ 100 فیصد جبکہ لانگ کرایہ 50 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
وفاقی حکومت کے لیے ایک نئی مشکل ، آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دے دی ، لوکل کرایا 100 فیصد اور لونگ کرایا 50 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت میں عوام کے لیے ایک نئی مشکل کھڑی ہونے لگی ہے۔ لوکل کرایہ 100 فیصد ، لانگ کرایہ 50 فیصد تک بڑھایا جائے ، آل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
ایشیا پاک انویسٹمنٹ نے کراچی شہر کے لیے سستی بجلی پیدا کرنے کا پلان دے دیا
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 534 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 48746 پوائنٹس پر بند
نیوز 360 کو ملنے والی دستاویز کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے پھر حکومت کو بلیک میلنگ کرنا شروع کردیا۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی مطالبات نہ مانے جانے پر کاروبار بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن چند دنوں کی مہمان شہباز شریف کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ایسوسی ایشن غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال پر چلے جائے گی۔
ان کا مطالبہ ہے کہ وائٹ آئل پائپ لائن میں آئل ٹینکرز ٹرانسپورٹ کو کوٹہ دیا جائے ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبے کے مطابق تیل کی ترسیل کے لئے پرانی گاڑیوں کو بحال کیا جائے۔
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ استعمال نہ ہونے والی پرانی گاڑیوں کو حکومت معاوضہ دے۔
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبے کے مطابق ایرانی تیل کا کاروبار بند کیا جائے۔
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہفتے میں مطالبات نہ مانے گئے تو کاروبار بند کردیں گے۔









