یوٹیلیٹی اسٹورز پر 234 اشیاء مہنگی سیل کا ہدف حاصل نا ہوسکا

خشک دودھ ،صابن، سرخ مرچ ،نمک، مصالحہ جات کی قیمتوں میں رواں سال اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح  مشروبات، ٹوتھ پیسٹ، جوتوں کی پالش سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں۔

سال2021 کے آغاز میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر234 اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے سیل کے اہداف حاصل نا ہوسکے۔

مہنگی ہونے والی اشیاء میں خشک دودھ ،صابن، سرخ مرچ ،نمک، مصالحہ جات کی قیمتوں میں رواں سال اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح  مشروبات، ٹوتھ پیسٹ، جوتوں کی پالش سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے اور اُن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نہانے کے صابن کی قیمت میں ڈیڑھ روپے سے لے کر 7 روپے تک اضافہ  کیاگیا ہے۔ بچوں کے 34  ڈائپر کا پیک 60 روپے مہنگا  کیا گیا ہے۔ ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 15 روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔  ڈھائی سو ملی لیٹر کے  ہینڈ واش کی قیمت میں 15 روپے تک اضافہ  جبکہ ملٹی پرپز کلینر کی قیمت بھی 29 روپے بڑھ گئی ہے۔ جوتوں کی پالش میں 10 روپے تک اضافہ جبکہ  جوتے چمکانے والی  75 ملی لیٹر کے لیکوڈ  12 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔  ٹوتھ برش کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافہ، ہوا جبکہ   275 ملی لیٹر کا ماؤتھ واش 20 روپے مہنگا کر دیا گیا۔

سافٹ ڈرنکس کی قیمت میں 3 روپے اضافہ کیا گیا اسی طرح  مشروبات کی 8 سو ملی لیٹر کی بوتل 31 روپے مہنگی ہوگئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 50 گرام مرچ کی قیمت میں 22 روپے اضافہ جبکہ  50  گرام ادرک کی قیمت میں 12 سے 15  روپے اضافہ  کیا گیا ہے۔  مختلف مصالحہ جات کی قیمت میں 5 روپے سے 15 روپے تک کا اضافہ بھی ہوا ہے۔ اب  50 گرام انار دانے کی قیمت میں 2 روپے اضافہ  کیا گیا ہے جبکہ 1400 گرام چائے کے دودھ کی قیمت میں 97 روپے اضافہ  ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی معیشت کے بارے میں 3 خوشخبریاں

دوسری جانب پاکستان میں عوام یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سے وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت  فائدہ نا اٹھا سکے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن دسمبر میں بھی سیل کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ دسمبر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی سیل ہدف کے مقابلے میں 3 ارب 9 کروڑ ترپن لاکھ روپے کمی کے ساتھ 8 ارب 65 کروڑ 47 لاکھ روپے رہی۔ تاہم نومبر کے مقابلے میں گذشتہ ماہ کے دوران کارپوریشن کی سیل 1 ارب 52 کروڑ روپے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ دستاویز کے مطابق دسمبر میں یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کے تمام 9 زونز سیل کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

دستاویز کے مطابق دسمبر میں لاہور زون کی سیل سب سے زیادہ 1 ارب 55 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح دسمبر میں اسلام آباد زون کی سیل 1 ارب 43 کروڑ 13 لاکھ، فیصل آباد 1 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ، پشاور 1 ارب چھ کروڑ 17 لاکھ، ملتان 1 ارب 2 کروڑ 75لاکھ، کراچی 72 کروڑ 30 لاکھ، ایبٹ آباد 69 کروڑ 63 لاکھ، سکھر 47 کروڑجبکہ کوئٹہ زون کی سیل سب سے کم 37 کروڑ 31 لاکھ روپے رہی۔دستاویز کے مطابق

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے پاس 9 ارب 97 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کا سامان موجود ہے-حکام کے مطابق دسمبر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قلت کے باعث سیل پر بھی اثر پڑا ہے۔ اگر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا دستیاب ہوتا تو سیل اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی تھی۔

متعلقہ تحاریر

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے