ال سلواڈور کے تاریخی فیصلے کے بعد بٹ کوائن کی قدر میں کمی

ال سلواڈور بٹ کوائن کی خرید و فروخت کو قانونی قرار دینے والا پہلا ملک بن چکا ہے۔

وسطی امریکی ملک ال سلواڈور کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی حیثیت دینے کے بعد بٹ کوائن مارکیٹ کریش کر گئی ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت 54 ہزار ڈالر سے نیچے گر کر 44 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ایل سلواڈور نے جون 2021 میں بٹ کوائن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کیا تھا۔  8 ستمبر کو ال سلواڈور بٹ کوائن کی خرید و فروخت کو قانونی قرار دینے والا پہلا ملک بن چکا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے بٹ کوائن کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 15 فیصد کمی سے ال سلواڈر کو تقریباً 3 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ چند معاشی ماہرین کے مطابق بٹ کوائن کو قانونی حیثیت دینے سے ال سلواڈور کو سالانہ 40 کروڑ  ڈالر کی بچت ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کی مارکیٹ میں نمایاں کمی سے دیگر ڈیجیٹل کرنسیز ایتھیریم، کارڈانو اے ڈی اے اور ڈوگ کوائن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گوگل پلے اسٹور نے 8 جعلی کرپٹو کرنسی مائننگ ایپس کو ہٹا دیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ فوربس جریدے نے اپنی رپورٹ میں پہلے ہی بٹ کوائن سمیت دیگر کرپٹو کرنسیز میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کردیا تھا۔ کرپٹو کرنسیز میں حالیہ گرواٹ سے لوگوں کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹ نیچے آنے کے باوجود وہ پرامید ہیں، آنے والے وقت میں بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر