پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی مالیت20ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
2021 میں کرپٹو کرنسی اور جائیداد پاکستان میں سب سے منافع بخش اثاثے رہے،کرپٹو نے ملکی زرمبادلہ کو بھی پیچھے چھوڑدیا،نیا تحقیقاتی مطالعہ
کرپٹو کرنسی اور جائیداد رواں اختتام پزیر سال پاکستان میں سب سے منافع بخش اثاثہ جات رہے۔
پاکستان میں 2021 کے دوران کرپٹوکرنسی کی مالیت تقریباً 20 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی جو کہ زرمبادلہ کے موجودہ حکومتی ذخائر سے زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
میرا پاکستان میرا گھر اسکیم، بینکوں نے 109 ارب کے قرضے منظور کیے
عالمی معیشت سال 2022 میں 100 کھرب ڈالرز سے تجاوز کر جائے گی، رپورٹ
نئے تحقیقی مطالعات کے مطابق پاکستان کے مرکزی بینک نے 2018 میں اعلان کیا کہ بٹ کوائن جیسی ورچوئل کرنسیز حکومت پاکستان کی جاری کردہ یا ضمانت یافتہ نہیں ہیں تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تسلیم نہ کیے جانے کے باوجود کرپٹو کرنسی میں پاکستانیوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔
پاکستان 21-2020میں کرپٹو کرنسی اپنانے کے عالمی انڈیکس میں ہندوستان اور ویتنام کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔مرکزی بینک نے تاحال وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے تحقیقاتی مطالعات کے ان نتائج پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔