ترسیلات زر انٹربینک میں جمع کراؤ، ایک ڈالر پر ایک روپیہ اضافی پاؤ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے  منظوری دیدی،وزارت بحری امور کے 19 ذیلی اداروں کو پبلک سیکٹر کمپنیز کا درجہ دینے کی بھی منظوری

ترسیلات زر انٹر بینک میں جمع کرانے والی ایکس چینج کمپنیوں کو ایک ڈالر پر ایک روپیہ اضافی ادا  کیا جائے گا،  اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دے دی ۔

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس سلام آباد میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت  منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

منی بجٹ کے بعد حکومت کا نئے سال کا پہلا تحفہ ، پیٹرول 4 روپے فی لیٹر مہنگا

نئے سال پر حکومت کا تحفہ، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

اجلاس کےدوران روزویلٹ ہوٹل نیویارک کو درپیش مالی چیلنجز کی سمری پر غور کیا گیا اور پی آئی اے کی جانب سے 142 ملین ڈالر بمع سود  کی رقم دوسال کیلئے موخر کرنے کی منظوری دیدی گئی،تاہم ایوی ایشن ڈویژن کو معاملے کا مستقل حل نکالنے کیلئے روڈ  میپ تیار کرنے کی  بھی  ہدایت کی گئی۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے بزنس پلان  میں توسیع  کی منظوری دیدی گئی،وزارت مواصلات نے  جون 2022 تک توسیع کی اجازت مانگی تھی،وزارت مواصلات کو ماہانہ کارکردگی نوٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مبادلہ کمپنیوں کو مراعات دینے، فاطمہ فرٹیلائزراورایگری ٹیک کو 839 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے گیس فراہم کرنے ،نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹفک کمیشن کیلئے ساورن گارنٹی  اور میسرزحبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹیڈ  کیلئے 24 ارب روپے کی ساورن گارنٹی کی منظوری دیدی گئی ۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے  نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے کم لاگت گھروں کے منصوبے میں کمرشل بنکوں کی براہ راست مداخلت ختم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔  وزارت میری ٹائم کے ادارے پی این ایس سی کے 19 ذیلی کمپنیوں کیلئے رعایتوں کی منظوری دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹرز کی مرمت کیلئے 14.62 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ ایف سی کے ڈی آئی خان کے منصوبے کیلئے 431.88 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی  گئی ہے۔

 وزارت بحری امور کے 19 ذیلی اداروں کو پبلک سیکٹر کمپنیز کا درجہ دینے کی بھی منظوری دی گئی ۔وزارت اقتصادی امور کی گلوبل ٹرانزیشن  اور وزارت صنعت و پیداوار کی 5 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی ایک ماہ کیلئے برقرار رکھنے کی منظوری دیدی گئی ،ای سی سی نے مختلف  وزارتوں کیلئے ضمنی گرانٹس فراہم کرنے کی منظوری بھی دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کم سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبہ کیلئے 8 ارب روپے کے اضافی فنڈز  کی فراہمی  کی منظوری دے دی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ترسیلات زر انٹر بینک میں جمع کرانے والی ایکس چینج کمپنیوں کو ایک ڈالر پر ایک روپیہ اضافی ادائیگی کی منظوری  بھی دے دی ۔

متعلقہ تحاریر