وزیراعظم شہباز شریف سابقہ حکومت کے کس منصوبے کے معترف؟

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم پی ٹی آئی کی حکومت نے متعارف کرائی تھی اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو اس اسکیم کا خالق قرا ردیا جاتا ہے

وزیراعظم شہباز شریف سابقہ حکومت کی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کی افادیت کےمعترف ہوگئے۔

وزیراعظم نے مادر وطن پر اعتماد کرنے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر سمندرپار پاکستانیوں کا اعتماد عروج پر

اسٹیٹ بینک کا زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے کی افواہوں کا نوٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک دن میں5کروڑ 70 لاکھ ڈالر موصول ہونے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حکومت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی پشت پر مضبوطی سے کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ اسٹیٹ بینک کو ایک دن میں اب تک کی سب سے بڑی5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر  کی رقوم  موصول ہوئیں، اب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا  مجموعی سرمایہ 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں مادر وطن پر اعتماد کرنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔یاد رہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم پی ٹی آئی کی حکومت نے متعارف کرائی تھی اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو اس اسکیم کا خالق قرا ردیا جاتا ہے جنہیں موجودہ حکومت نے عہدے کی میعاد مکمل ہونے پر تبدیل کردیا تھا۔

متعلقہ تحاریر