پیٹرول کے بعد وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی بم پھوڑ دیا

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مصالحہ جات کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ پر احتجاج کرتے ہوئے غریب عوام کا کہنا ہے ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ شہباز شریف حکومت ہم سے کس بات کا بدلہ لے رہی ہے۔

مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان ، عوام کے کیے مشکل در مشکل پیٹرول کے ساتھ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ بھی مہنگی ، اسٹورز پر مرچ ، ہلدی ، کالی مرچ ، سمیت مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے مصحالہ جات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا، رات گئے پیٹرول مہنگا ہوا اور صبح یوٹیلیٹی اسٹورز نے مصالحہ جات کے دام بڑھا دیئے۔

یہ بھی پڑھیے

پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں پر نظرثانی میں تاخیر اور پھر اضافہ: ظلم در ظلم ہے

سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور مالی معاونت کی جائے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک

یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 400 گرام سرخ مرچ 40 روپے مہنگی ہو گئی جس کے بعد نئی قیمت 320 روپے سے بڑھا کر 360 روپے کر دی گئی۔

سو گرام ہلدی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ، پچاس گرام لونگ کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 165 روپے سے بڑھا کر 225 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سو گرام دھینا پاؤڈر 10 روپے مہنگا قیمت 45 روپے سے بڑھا کر 55 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسٹورز پر دستیاب ، دڑا مرچ کا 200 گرام کا پیک اور سو گرام گرم مصالہ کا پیک بیس بیس روپے مہنگا کیا گیا ہے جبکہ پچاس گرام کی کالی مرچ 17 روپے مہنگی کی گئی ہے نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ ہوگا۔

عوام پریشان ہیں کہ مہنگائی کے وار صبح شام جاری ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ پے در پے ریٹ بڑھا کر حکومت ان سے جس جنم کا بدلہ لے رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر